سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں جے آئی ٹی کی بدنیتی کو ظاہر کردیا مرتضٰی وہاب
پیش گوئی کرنے والوں کے گھروں میں آج صف ماتم ہوگی، مشیر اطلاعات سندھ
مشیر اطلاعات سندھ مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں جے آئی ٹی کی بدنیتی کو ظاہر کردیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ ہم پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، وزیر اعلیٰ سندھ کا نام جے آئی ٹی نے غلط طریقے سے شامل کیا تاہم آج سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں جے آئی ٹی کی بد نیتی کو ظاہر کردیا، پیپلزپارٹی اور اسکی قیادت آج بھی عدالتوں کے سامنے پیش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بار بار کہتے تھے کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنا بد دیانتی ہے، پیش گوئی کرنے والوں کے گھروں میں آج صف ماتم ہوگی، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے بجائے امور مملکت پر توجہ دیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کا بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
مشیراطلاعات و قانون مرتضی وہاب نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کے خلاف فیصلہ آیا تو ہم نے عدالتوں پر حملہ نہیں کیا، پیپلزپارٹی نے طرز سیاست سے ثابت کیا کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی بڑی باتیں کرنیوالے آج پریشان ہوں گے، اللہ جسے چاہے عزت دیں اور جسے چاہے زلت، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے ثابت کیا جیت سچے لوگوں کی ہوتی ہے۔