منی لانڈرنگبرطانیہ نے امریکاوکینیڈاسے مددمانگ لی

2 خیراتی اداروںکوشامل تفتیش کرلیاگیا، بینک اکائونٹس اوردیگرریکارڈکی چھان بین


Online July 13, 2013
ایک خیراتی ادارہ برطانیہ جبکہ دوسراامریکا اور کینیڈا میں رفاہی سرگرمیاں انجام دے رہاہے

برطانوی تحقیقاتی ایجنسیوں نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں2خیراتی اداروں کوبھی شامل تفتیش کرلیا ہے اور تحقیقات میں امریکا اورکینیڈا سے بھی مدد مانگ لی ہے۔

میڈیارپو رٹ کے مطا بق ایک تنظیم کے رہنمائوں کے زیر انتظام چلنے والے ان خیراتی اداروںکے بینک اکائونٹس اوردوسرے ریکارڈ کی چھان بین کی جارہی ہے۔



ذرائع کا کہناہے کہ تفتیشی حکام کوشبہ ہے منی لانڈرنگ کیلیے ان خیراتی اداروں کو استعمال کیا گیا ہے ان میں سے ایک ادارہ برطانیہ میں کام کررہاہے جبکہ دوسرا امریکا اور کینیڈا میں کام کر رہا ہے،ادارے کے مطابق وہ پاکستان میں مختلف رفاہی اورتعلیمی اداروں کی مالی امدادکرتاہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں