جنسی ہراسانی کا الزام آلوک ناتھ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور  

پولیس نے مصنفہ ونتا نندا کی درخواست پر آلوک ناتھ کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے


ویب ڈیسک January 07, 2019
پولیس نے مصنفہ ونتا نندا کی درخواست پر آلوک ناتھ کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے

بھارتی عدالت نے جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنے والے آلوک ناتھ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

بالی ووڈ میں گزشتہ سال 'می ٹو مہم' عروج پر تھی جس کی زد میں سلمان خان اور امیتابھ بچن سمیت متعدد اداکار بھی آئے جب کہ پروڈیوسر اور مصنفہ ونتا نندا نے انڈسٹری میں ''سنسکاری بابوجی'' کے نام سے مشہور اداکار آلوک ناتھ کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا تاہم اداکار نے ان الزامات کی تردید کی۔

اداکار آلوک ناتھ نے مصنفہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کیا تھا جس میں مصنفہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم عدالت نے ان کی درخواست رد کردی تھی۔ بعد ازاں ونتا نندا کے کہنے پر اداکار کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسانی کا الزام؛ آلوک ناتھ کیخلاف مقدمہ درج

رپورٹس کے مطابق آلوک ناتھ کے وکیل کی جانب سے ان کی گرفتاری کے خوف سے مقامی عدالت میں قبل از ضمانت درخواست دائر کی گئی جو عدالت کی جانب سے منظور کرلی گئی۔

واضح رہے کہ نوے کی دہائی کے مقبول ترین ڈراماسیریل''تارا'' کی پروڈیوسر اور مصنفہ ونتا نندا نے آلوک ناتھ پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سنسکاری بابوجی نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔