افغانستان میں دھماکے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

پکتیکا کی مصروف مارکیٹ سے ایک بارودی ہتھیار ملا جسے مقامی لوگوں نے ناکارہ بنانے کی کوشش کی تھی


ویب ڈیسک January 07, 2019
پکتیکا کی مصروف مارکیٹ سے ایک بارودی ہتھیار ملا جسے مقامی لوگوں نے ناکارہ بنانے کی کوشش کی تھی فوٹو:فائل

افغانستان میں بارودی ہتھیار کو ناکارہ بنانے کی کوشش میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیکا کی مصروف مارکیٹ سے ایک بارودی ہتھیار ملا جسے مقامی افراد نے ناکارہ بنانے کی کوشش کی تاہم اس دوران بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 10 سے زائد زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 3 زخمیوں کی حالت نازک ہے جنہیں کابل کے جدید اسپتال لے جایا جارہا ہے۔

صوبے پکتیکا کے پولیس ترجمان شاہ محمود آریان کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے بارودی ہتھیار ملنے پر پولیس کو اطلاع دینے کے بجائے اسی جگہ درجنوں افراد کی موجودگی میں خود ہی ناکارہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 22 ستمبر کو صوبے فاریاب میں بچے کھلونا بم سے کھیل رہے تھے کہ زوردار دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 8 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔ دو بچوں کی ٹانگیں کاٹنا پڑی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |