اومنی گروپ کے اصل مالک آصف زرداری ہیں فواد چوہدری
کسی کے نام ای سی ایل میں عہدوں کی وجہ سے نہیں بلکہ کردار کی وجہ سے ڈالے جاتے ہیں، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا کرپشن میں نام آنا باعث شرمندگی ہے اور کسی کا نام عہدے نہیں بلکہ کردار کی وجہ سے ای سی ایل میں ڈالا جاتا ہے جب کہ اومنی گروپ کے اصل مالک آصف علی زرداری ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ میں اہم کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، ہم سپریم کورٹ کے حکم کی تکمیل کریں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کسی کا نام ای سی ایل میں عہدوں کی وجہ سے نہیں بلکہ کردار کی وجہ سے ڈالے جاتے ہیں اور وزیراعلیٰ کا اتنی گھناؤنی کرپشن میں نام آنا باعث شرمندگی ہے، جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں مراد علی شاہ کا نام سامنے آیا اور پی ٹی آئی مراد علی شاہ سے استعفیٰ کے مطالبے پر قائم ہے جب کہ اومنی گروپ کے اصل مالک آصف علی زرداری ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے تعلقات صرف معاشی نہیں اسٹریٹجک بھی ہیں، یو اے ای کے ولی عہد شیخ زید بن سلطان النہیان کا دورہ دو مرحلوں پر مشتمل تھا، پہلے دو دن دورہ نجی اور ایک دن سرکاری تھا۔