بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے شہری شہید خاتون زخمی

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔


ویب ڈیسک January 07, 2019
پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرفائرنگ سے شہری شہید اور خاتون زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے بگسار سیکٹر میں شہر آبادی کو بلااشتعال نشانہ بنایا، دشمن فوج کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں، شہید ہونے والے شہری کی شناخت 26 سالہ عظیم کے نام سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو موثر جواب دیا، پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی میں بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا اور ڈی جی ساؤتھ ایشیا وسارک ڈاکٹرمحمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔