کارتک آریان نے سارہ علی خان کا دل توڑدیا

کارتک آریان اور انایا پانڈے کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں ، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک January 07, 2019
کارتک آریان اور انایا پانڈے کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں ، بھارتی میڈیا

کارتک آریان کی آنایا پانڈے سے تعلقات کی خبروں نے سارہ علی خان کا دل توڑدیا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں آج کل سارہ علی خان کے کافی چرچے ہیں، پہلے فلم کیدرناتھ اور پھر سمبا کی کامیابی نے سارہ علی خان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ہے اسی تناظر میں کرن جوہر نے اپنے شو 'کافی ود کرن' میں سارہ علی خان کو مدعو کیا جس میں سارہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کارتک آریان بہت پسند ہیں اورخواہش ہے کہ ان سے ملاقات کروں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سیف علی خان کی بیٹی رنبیرکپور سے شادی کی خواہشمند

شو میں سارہ نے اپنی محبت کا تو اظہار کردیا لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان اور چنکی پانڈے کی بیٹی انایا پانڈے کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں اور دونوں ایک ساتھ نہ صرف متعدد پارٹیز میں دیکھے جارہے ہیں بلکہ دونوں کی خفیہ ملاقاتیں اور ساتھ گھومنا پھرنا بھی جاری ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BsESXo0go1v/"]

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں کی ملاقات اور تعلقات کی خبروں سے یقینی طور پر سارہ علی خان کو صدمہ پہنچا ہے اور کارتک نے ان کا دل توڑدیا ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ سارہ علی خان ان خبروں پر کس طرح کا ردعمل دیتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔