مشاہداللہ کے بھائی کی پی آئی اے میں 2007 سے ترقی
راشداللہ کومنیجر کارگو سیلزکے عہدے سے ترقی دیکرڈپٹی جی ایم پی آئی اے بنا دیا گیا
گزشتہ کئی سال سے ٹیلی ویژن پرہونیوالے ٹاک شوز میں مسلم لیگ (ن) کا بھر پور دفاع کرنیوالے مشاہد اللہ خان اپنی محنت کاسیاسی محنتانہ بدستور وصول کررہے ہیں۔
پہلے ان کی صاحبزادی ردا خان کو خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی بنایا گیا اور اب ان کے بھائی راشد اللہ خان کو پی آئی اے میں منیجر کارگوسیلزکے عہدہ سے ترقی دیکر ڈپٹی جنرل منیجر پی آئی اے بنا دیا گیا۔
ڈپٹی جنرل منیجر ہیومن ریسورسزکے دستخطوں سے جاری ہونیوالے آفس آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ راشد اللہ خان کوپی آئی اے کے گروپ8 سے ترقی دیدی گئی ہے ،وہ پہلے پی آئی اے کراچی میں منیجر کارگو سیلز کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے، اب ترقی کے بعد ڈپٹی جنرل منیجرہوں گے، ان کی ترقی یکم جنوری 2007ء سے نافذ العمل ہوگی جبکہ یکم جنوری 2007ء سے4 جولائی 2013ء تک کے عرصہ کے اضافی مالی فوائد انہیں ادا نہیں کیے جائیں گے۔