ایفیڈرین کیس مقدمہ اسلام آباد ٹرانسفر کرانے کی کوشش

ملزمان کی طرف سے درخواست تیارکرلی گئی، درخواست منظور ہونے کا امکان


Qaiser Sherazi July 13, 2013
ملزمان کی طرف سے درخواست تیارکرلی گئی، درخواست منظور ہونے کا امکان فوٹو: فائل

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین، سابق رکن اسمبلی علی موسیٰ گیلانی، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ، ڈائریکٹر شیخ انصار احمد، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ عبدالستار سوہرانی، داناس کمپنی کے ڈائریکٹرز کرنل ریٹائر طاہر الودود، چوہدری عنصر فاروق، برلیکس کمپنی کے ڈائریکٹر افتخار احمد خان بابر سمیت15ملزمان کے خلاف زیر سماعت ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ و اسمگلنگ کیس کو راولپنڈی سے اسلام آباد ٹرانسفر کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس بابت مقدمے کے ملزمان کی طرف سے قانونی درخواست تیار کر لی گئی ہے،جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ کیس اسلام آباد کی حدود کا ہے۔



اسلام آباد میں انسداد منشیات کی عدالت بن چکی ہے اور اس نے کام بھی شروع کر دیا ہے اسلام آباد کی حدود کے دیگر تمام مقدمات اسلام آباد ٹرانسفر ہوچکے ہیں اس لیے قانونی تقاضا پورا کرتے ہوئے یہ اہم ترین کیس بھی اسلام آباد ٹرانسفر کیا جائے،یہ درخواست منظور ہونے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں