ایران سے بجلی ملے توبلوچستان میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی وزیراعلیٰ بلوچستان

ایک ہزار میگاواٹ بجلی کے معاہدے کوعملی جامہ پہنایا جائے،وفاقی وزیر پانی وبجلی سے ملاقات


July 13, 2013
بلوچستان کو 14 سو میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے مگرنیشنل گرڈ سے 700 میگا واٹ مل رہی ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ایران سے ایک ہزارمیگا واٹ بجلی مل جائے توبلوچستان میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔

ہمارا مطا لبہ ہے کہ ایران سے اس با بت معاہدے کوفوری عملی جامہ پہنایا جائے ۔ جمعے کو وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف سے ملاقات کی اور انھیں بتایا کہ بلوچستان کو 14 سو میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے مگرنیشنل گرڈ سے اسے 700 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے صوبے کی زرعی اور دیگر ضروریات پو ری نہیں ہو پا رہی۔



اگر ایران سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی بلوچستان کو فراہمی کے معا ہدے پر عمل درآ مد کو ممکن بنادیا جائے تواس سے صو بے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خا تمہ ہو سکتا ہے ،انھوں نے مطالبہ کیاکہ ایران سے ہونے والے بجلی کے ایک ہزار میگا واٹ کے معاہدے کو عملی جامعہ پہنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں