ڈیرہ غازی خان میں فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما جاں بحق

راشد بخاری کے سر میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔


ویب ڈیسک January 07, 2019
راشد بخاری کے سر میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ فوٹو:فائل

پی ٹی آئی رہنما راشد بخاری کو 4 روز قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈیرہ غازی خان میں چار روز قبل ٹارگٹ کلر کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پی ٹی آئی کا سٹی نائب صدر راشد بخاری جاں بحق ہوگیا۔

مقتول راشد بخاری پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا تھا، اور وہ 4 روز تک وینٹی لیٹر پر موت و حیات کی کشمکش میں رہے، تاہم ان کے سر پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ راشد بخاری کے قتل میں ملوث ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔