لڑکیوں کی تعلیم کیلیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے کائنات

ملالہ کو اسکول میں نہ دیکھ کرغمگین ہو جاتی ہوں، ہم جماعت کو 16ویں سالگرہ پر مبارکباد


July 13, 2013
تمام والدین چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹیاں بھی ملالہ یوسفزئی کی طرح ملک اور قوم کا نام روشن کریں۔ فوٹو: آن لائن/فائل

ملالہ یوسفزئی کی دوست کائنات نے کہا ہے کہ ملالہ کے ساتھ لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ہرفورم پر آواز اٹھائیں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز ملالہ یوسفزئی کی ہم جماعت کائنات نے ملالہ کو 16ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ملالہ کو اسکول میں نہیں دیکھتی تو بہت غمگین ہوجاتی ہے۔ لیکن دوسری جانب ا نکو خوشی بھی ہے کہ ان کی دوست اور بہن لڑکیوں کی تعلیم کو عام کرنے کے لیے برطانیہ میں کام کررہی ہے۔ کائنات نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی پرجب حملہ ہوا تھا تو اس وقت ملالہ کے زندہ رہنے کی امید نہیں تھی لیکن قوم کی دعائوں نے اسے موت کے منہ سے نکال لیا۔



انھوں نے کہا کہ ملالہ پر حملے کے بعد سوات میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی لگادی گئی تھی لیکن شازیہ اور میرے اسکول جانے کے بعد والدین نے اپنی بچیوں کو بھی اسکول بھیجنا شروع کردیا پھر ملالہ تندرست ہوئی اور جب وہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے برطانیہ گئی ہے تو اس وقت سے لڑکیوں کی تعلیم میں دلانے کے حوالے سے مزید بہتری آئی ہے اور تمام والدین چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹیاں بھی ملالہ یوسفزئی کی طرح ملک اور قوم کا نام روشن کریں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں