بھتیجے کی گرفتاری پولیس کو سیاسی اثر سے پاک کرنے کی عملی مثال ہے شہریار آفریدی

میں، میرے گھر کے افراد ہوں یا کوئی بھی دوسرا، قانون سب پر لاگو ہے، شہریارآفریدی


ویب ڈیسک January 07, 2019
گرفتار ہونے والا جو بھی ہوا اسے مثالی سزا ملے گی، وزیرمملکت داخلہ: فوٹو: فائل

لاہور: وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کا کہنا ہے کہ منشیات کیس میں بھتیجے کے خلاف ایف آئی آر اورگرفتاری پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ سے پاک کرنے کی عملی مثال ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے بھتیجے طلال نادر آفریدی کی گاڑی سے پولیس نے آدھا کلو چرس برآمد کی، اور گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی، بھتیجے کی گرفتاری کی خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیر کا رشتہ دار ہونے کی وجہ سے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہوجاتا۔

اس خبر کوبھی پڑھیں: شہریار آفریدی کے بھتیجے سے منشیات برآمد ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر وزیر کا رشتے دار ہے تو ایف آئی آر خارج بھی ہوسکتی تھی، لیکن یہ معاملہ قانون کی سب سے بڑی کامیابی کی نشانی اور پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ سے پاک کرنے کی بھی عملی مثال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں