روس خفیہ دستاویزات کیلیے ٹائپ رائٹر کے استعمال کا فیصلہ

روسی حکومت نے جدید کمپیوٹرزکو چھوڑ کر ماضی میں استعمال ہونے والے ٹائپ رائٹرزکی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے


July 13, 2013
روسی حکومت نے جدید کمپیوٹرزکو چھوڑ کر ماضی میں استعمال ہونے والے ٹائپ رائٹرزکی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے. فوٹو وکی پیڈیا

کمپیوٹرز سے خفیہ معلومات چوری ہونے کے ڈر نے روس کو کئی برس پیچھے لاکھڑا کیا۔

روس نے کمپیوٹرز سے خفیہ معلومات چوری ہونے کے ڈرسے دستاویزات تیارکرنے کیلیے ٹائپ رائٹر استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ جمعے کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی حکومت نے جدید کمپیوٹرزکو چھوڑ کر ماضی میں استعمال ہونے والے ٹائپ رائٹرزکی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ٹاپ سیکرٹ دستاویزات کی تیاری کیلیے کمپیوٹرغیر محفوظ ہونے کی وجہ سے الیکٹرک ٹائپ رائٹرز خریدے جارہے ہیں ، جو نہ صرف نیٹ ورک سے جدا ہوتے ہیں بلکہ ان کا انداز تحریر منفرد ہونے کی وجہ سے تحریر کیلیے استعمال کی جانے والی مشین کا پتہ بھی لگایا جاسکتاہے۔

واضح رہے کہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ملازم ایڈورڈ اسنوڈن نے امریکا میں فون ٹیپنگ اور یورپ،برطانیہ اور پاکستان سمیت کئی ممالک کے خفیہ رابطوں کی نگرانی کا انکشاف کیا ہے جس پر ان ممالک نے امریکا سے وضاحت مانگی ہے۔اس سے قبل وکی لیکس پر بھی اہم دستاویزت کو عام کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں