سوناکشی سنہا مسلمان لڑکے کو دل دے بیٹھیں

سوناکشی سنہا ان دنوں بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے ظہیر اقبال کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں


ویب ڈیسک January 07, 2019
سوناکشی اور ظہیر کی بڑھتی قربتوں کی وجہ سلمان خان ہی ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا مسلمان لڑکے ظہیر اقبال کو دل دے بیٹھی ہیں۔

گزشتہ سال بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کی شادیوں کی وجہ سے خاصی مقبول رہا تاہم نئے سال کی ابتدا میں ہی کئی نام ایک ساتھ جڑے دیکھے جارہے ہیں۔ معروف اداکار کارتیک آریان اور چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کے درمیان بڑھتی قربتوں کے خبریں زیر گردش تھیں کہ دوسری جانب دبنگ اداکارہ سوناکشی مسلمان لڑکے کو دل بیٹھنے کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا ان دنوں بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے ظہیر اقبال کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں۔ ظہیر اقبال نے پہلے ہی سلومیاں کی آنکھ کا تارا بن چکے ہیں جنہیں بالی ووڈ سلطان خود منیش بہل کی بیٹی پرانوتن کے ہمراہ رومانس سے بھرپور فلم میں متعارف کرا رہے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BjhPWuklvtj/"]

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سلمان خان کی سالگرہ پر کئی بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کی جہاں سوناکشی ڈیبیو کرنے والے اداکار کو پہلی ہی نظر میں دل دے بیٹھی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔