میکسیکو’مردے‘ نے میئر کا انتخاب جیت لیا

میکسیکو میں ایسے شخص نے اوکساکا ریاست میں میئر کاانتخاب جیتا ہے ،جسے2010 میں مردہ قرار دیا گیا تھا۔


Net News July 13, 2013
میکسیکو میں ایسے شخص نے اوکساکا ریاست میں میئر کاانتخاب جیتا ہے ،جسے2010 میں مردہ قرار دیا گیا تھا۔ فوٹو وکی پیڈیا

میکسیکو میں ایسے شخص نے اوکساکا ریاست میں میئر کاانتخاب جیتا ہے ،جسے2010 میں مردہ قرار دیا گیا تھا۔

لینن کربالیڈو نامی اس شخص نے 'یونائٹ فار ڈیولپمنٹ' کے نعرے کے ساتھ اپنی تصویر لگا رکھی تھی اور شہر کے میئر کا الیکشن جیتا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لینن کربالیڈو کے گھر والوں نے 2010 میں اس وقت ان کی موت کا سرٹیفکیٹ پیش کیا،جب ان کیخلاف اجتماعی زیادتی کے معاملے میں تحقیقات کی جا رہی تھی۔اب یہ تحقیقات کی جا رہی ہے کہ کیا انھوں نے اپنی موت کا جعلی سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا؟انھوں نے بائیں بازو کی جماعت ڈیمو کریٹک ریوولیشنری پارٹی سے الیکشن لڑا۔

ان کی جماعت کا کہنا ہے کہ لینن کربالیڈو نے ہمیں بیوقوف بنایا، انھیں میئر کا عہدہ سنبھالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔پارٹی کا کہنا ہے کہ جس وقت انہوں نے رکنیت کی درخواست دی تو اپنی پیدائش کا سرٹیفکیٹ اور حلف نامہ پیش کیا تھا کہ ان کامجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔موت کے سرٹیفکیٹ پر ڈاکٹر کے دستخط تھے اور یہ شہر کے مقامی دفتر سے جاری کیا گیا تھا۔اب لینن کربالیڈوپر دھوکہ دہی کے الزامات ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں