اسٹیک ہولڈرز افغان امن مذاکرات کو ناکام نہ ہونے دیں فضل الرحمن

طالبان نے ان کے بقول کیے گئے وعدوں کا ایفا نہ کرنے پرناراضگی ظاہرکرتے ہوئے دفترکوعارضی طور پر بند کیا ہے۔ فضل الرحمن


Numainda Express July 13, 2013
طالبان نے ان کے بقول کیے گئے وعدوں کا ایفا نہ کرنے پرناراضگی ظاہرکرتے ہوئے دفترکوعارضی طور پر بند کیا ہے۔ فضل الرحمن فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے دوحہ مذاکرات کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے جودروازہ طالبان کی دفترکی صورت میں کھلا تھاکوبند ہو نے سے بچائیں۔

جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ طالبان نے ان کے بقول کیے گئے وعدوں کا ایفا نہ کرنے پرناراضگی ظاہرکرتے ہوئے دفترکوعارضی طور پر بند کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ وہ افغان طالبان کے جذبات اوراحساسات سمجھ سکتے ہیں کہ وہ افغانستان میں ایک حقیقی اسٹیک ہولڈر کا احترام چاہتے ہیں لیکن یہ بھی افغانستان کی امن اور افغان طالبان کے اچھے سیاسی مستقبل کے لیے راستہ ہموارکرتاہے کہ قطر مذاکرات کسی نہج پرپہنچ سکیں۔ امریکا نے یہ عندیہ دیا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتاہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک ان کی جانب سے دوحہ مذاکرات کے سلسلے میں واضح سوچ نظر نہیں آتی اور نہ ہی ایسا قدم اٹھایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |