قطر اور سعودیہ سے پاکستانی قیدیوں کی واپسی پر بات چیت جاری ہے ذوالفقار بخاری

معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں


ویب ڈیسک January 07, 2019
معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں، ذلفی بخاری (فوٹو: فائل)

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی اولین ترجیح ہے قطر اور سعودی عرب سے قیدیوں کی واپسی پر بات چیت جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری سے بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کے اہل خانہ نے ملاقات کی اور اپنے عزیزوں کی رہائی کے لیے حکومت سے کوششوں کا مطالبہ کیا۔ جواب میں معاون خصوصی نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے موثر کوششوں کی یقین دہانی کرائی۔

ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کا معاملہ دفتر خارجہ کے ساتھ مل کر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بیرون ممالک قید پاکستانیوں کو چھڑانا اولین ترجیح ہے، معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ قطر اور سعودی عرب سے قیدیوں کی واپسی پر بات چیت جاری ہے، بحرین کا 12 پاکستانی قیدیوں کو آزاد کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں