سری لنکن پریمیئر لیگ شاہد آفریدی کی ناسازی طبیعت کے سبب قبل ازوقت واپسی

انھوں نے کہا کہ میں اب آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے دبئی جائوں گا

شاہد آفریدی شوٹ لگاتے ہوئے فوٹو : اے ایف پی

اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی ذاتی وجوہات کی بنا پر سری لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس آگئے۔ سابق کپتان لیگ میں روہونا رائلز فرنچائز کی نمائندگی کررہے تھے۔ وطن واپسی پر نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انکی اہلیہ اور خود انکی طبیعت ناساز ہے اسلیے وہ قبل ازوقت وطن آگئے۔


ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کسی سے ناراضی کی کوئی بات نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ میں اب آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے دبئی جائوں گا اور جانے سے قبل یہیں ٹریننگ جاری رکھونگا، علاوہ ازیں گذشتہ دن کھیلے گئے میچز میں یووا نیکسٹ نے اوتھورا کو 4وکٹ سے شکست دی ، کندورتا واریئرز نے روہونا رائلز کیخلاف 42 رنز سے کامیابی حاصل کی، وایامبا نے ناجیناہیرا کو 56رنز سے ٹھکانے لگایا، یووا نیکسٹ نے روہونا کو 14رنز سے زیر کیا جبکہ اوتھورا نے بسنا ہیرا پر 4 وکٹ سے غلبہ پایا۔
Load Next Story