رونی کی امریکا میں گرفتاری کا انکشاف

نیند کی گولیاں کھانے کے بعد شراب نوشی کی وجہ سے وہ اس حالت کا شکار ہوئے، ترجمان


AFP January 08, 2019
فوٹو : فائل

انگلینڈ کے سابق کپتان وین رونی کے ورجینیا میں حراست میں لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انھیں پولیس نے نشے میں دھت ہونے اور عوامی مقام پر غل غپاڑہ کرنے پر 16 دسمبر کو حراست میں لیا جبکہ جمعے کے روز انھوں نے 25 ڈالر جرمانہ بھی ادا کیا۔ رونی کے ترجمان نے کہا کہ نیند کی گولیاں کھانے کے بعد شراب نوشی کی وجہ سے وہ اس حالت کا شکار ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔