سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ تولہ 67300 کا ہوگیا

فی 10گرام چاندی کی قیمت 754 روپے 28 پیسے پر مستحکم رہی


Staff Reporter January 08, 2019
سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ، تولہ 67300 کا ہوگیا ۔فوٹو: فائل

VIETNAM: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1291 ڈالر کی سطح پرمستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث پیرکوفی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں با لترتیب 200 روپے اور 186 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر ، ملتان ، فیصل آباد، لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر67300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر57700 روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے880روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت754روپے28پیسے پر مستحکم رہی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔