تائیوان میں طوفان بادوباراں ایک شخص ہلاک درجنوں عمارتیں زمین بوس

سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے پیش نظر شمال مشرقی تائیوان سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی جاری ہے۔


ویب ڈیسک July 13, 2013
ملک کے مختلف شہروں میں اب تک 700 سے 800 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، محکمہ موسمیات فوٹو: اے ایف پی

تائیوان میں سمندری طوفان اور بارش کے نتجے میں ایک شخص ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے جبکہ کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں .


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت تائی پے سمیت تائیوان کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں نے معمولات زندگی مفلوج کردیئے ہیں ،سیلاب کے باعث کئی شہروں میں تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند کردیئے گئے ہیں، تیز ہواؤں کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس جبکہ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،مختلف حادثات کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 30افراد زخمی ہوگئے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں اب تک 700 سے 800 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث شمال مشرقی تائیوان میں سیلاب جبکہ پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے، متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔