غفلت یا ملی بھگت کراچی میں بم دھماکوں کے 2 ملزم احاطہ عدالت سے فرار
عدالتی کارروائی کے اختتام پر جب دونوں ملزمان کو جیل منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے
پیر آباد بم دھماکے کے دو ملزم پولیس کو چکمہ دے کر سٹی کورٹ کے احاطے سے فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی آئی ڈی پولیس کی سخت سیکیورٹی میں پیر آباد دھماکے کے دو ملزمان نضراب اور اسحاق کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی محمد افضل روشن کے روبرو پیش کیا گیا۔ شناختی پریڈ کے دوران ایک چشم دید گواہ نے دونوں ملزمان کو شناخت کرلیا،عدالتی کارروائی کے اختتام پر جب دونوں ملزمان کو جیل منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں ملزم سی آئی ڈی پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم انہیں کسی بھی قسم کی کامیابی نہیں ملی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد وسیم نے ملزمان کے فرار کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کسی بھی طرح قابل معافی نہیں، غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی لیاری گینگ وار کے 3 ملزمان بھی انسداد دہشتگردی کے لاک اپ کی کھڑکی کاٹ کر فرار ہوگئے تھے۔