راکیش روشن بھی کینسرکے مرض میں مبتلا

ہم بطور خاندان بہت خوش قسمت ہیں جنہیں راکیش روشن جیسا سربراہ ملا، ہریتھک روشن


ویب ڈیسک January 08, 2019
اس سے قبل اداکارہ سونالی بیندرے بھی کینسرکے موذی مرض میں مبتلا ہوئی تھیں: فوٹو: فائل

بالی ووڈ ہدایتکار راکیش روشن بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔

بالی ووڈ اداکارہریتھک روشن نے انسٹا گرام ایپ پراپنے والد سے متعلق بتایا کہ وہ کینسر کے موذی مرض مبتلا ہوگئے ہیں تاہم ابھی ان کے اس مرض کی شروعات ہوئی ہے جس کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔

اداکارنے کہا کہ انہوں نے اپنے والد راکیش روشن سے گلے کی سرجری کے روز ایک تصویر لینے کو کہا، سرجری کے دن وہ ورزش کے لیے جم جانا بھی نہیں بھولے، میرے والد سب سے مضبوط ترین انسان ہیں جنہیں کچھ ہفتوں قبل ہی گلے کا کینسرتشخیص ہوا ہے لیکن وہ آج بھی بہت پر امید ہیں اور اس بیماری سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ اداکار نے کہا کہ ہم بطور خاندان بہت خوش قسمت ہیں جنہیں راکیش روشن جیسا سربراہ ملا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BsW-YxsnUtI/"]

اس سے قبل اداکارہ سونالی بیندرے بھی کینسرکے موذی مرض میں مبتلا ہوئی تھیں جوکچھ روزقبل ہی امریکا میں علاج کراواکر واپس بھارت پہنچی تھیں جب کہ اداکاررشی کپوربھی کینسرجیسی موذی بیماری میں مبتلا ہیں اور امریکا میں علاج کی غرض سے موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں