پہلا ٹیسٹ بھارت اسپن جال سے کیویزکے شکارکیلیے تیار

وکٹ کے پیش نظر بھارت کو اپنے اسپنرز پر تو مہمان ٹیم کو اپنے سیمرز پر کامیابی دلانے کیلیے اعتماد ہے


Sports Desk August 22, 2012
لکشمن اور ڈریوڈ کے بغیر میزبان بیٹنگ لائن کا امتحان، مہمان ٹیم پٹیل کو آزمائے گی (فوٹو : اے ایف پی )

GAZA: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا جمعرات سے راجیوگاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہورہا ہے، میزبان ٹیم کو اپنے دو تجربہ کار کرکٹرز راہول ڈریوڈ اور وینکٹ لکشمن کا ساتھ میسر نہیں ہے جو گذشتہ 15برسوں میں بھارتی ٹیم کا لازم و ملزوم بنے رہے ہیں، ڈریوڈ نے رواں برس دورئہ آسٹریلیا سے واپسی اور لکشمن نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہا ہے، دونوں ممالک میں اب تک کھیلے گئے 50میں سے 25 ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں، ویسٹ انڈیز میں شکست کا زخم کھاکر آنے والے کیویز کو اس سیریز میں نئے کوچ مائیک ہیسون کی خدمات دستیاب ہیں۔

وکٹ کے پیش نظر بھارت کو اپنے اسپنرز پر تو مہمان ٹیم کو اپنے سیمرز پر کامیابی دلانے کیلیے اعتماد ہے، کیوی ٹیم بھی اپنے تجربہ کار اسپنر ویٹوری سے محروم ہے جو انجری کے سبب اس ٹور میں شامل نہیں ہوپائے، کیوی بیٹسمین برینڈن میک کولم مہمان ٹیم کیلیے امیدوں کا محور ہوں گے جبکہ بھارتی نوجوان بیٹسمین چتیسور پجارا سے کارہائے نمایاں انجام دینے کی امید رکھتی ہے، کرس مارٹن نے نیٹ کے دوران وکٹ کو سیم بولنگ کیلیے عمدہ قرار دیا ہے جبکہ دھونی کا توقع ہے کہ گذرتے وقت کے ساتھ وکٹ پر موجود لال مٹی میزبان اسپنرز کو گیند گھمانے میں مدد دے گی۔

ویرت کوہلی اور پجارا کی شرکت یقینی ہے، البتہ چھٹی نمبر کیلیے سریش رائنا اور بدری ناتھ میں سے کوئی ایک موقع پائے گا، رائنا کی آف اسپن بولنگ انھیں فیورٹ بناتی ہے، دوسری جانب نیوزی لینڈ نے میک کولم سے اننگز کی شروعات کرانے کا اعلان کردیا ہے، ڈینیئل فلائن کے بیٹنگ آرڈر میں تنزلی ہوگی جبکہ کپتان روز ٹیلر بھی فرینکلن کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنانے پر آمادہ ہیں، نوجوان اسپنر نتھولا پر جیتن پٹیل کو فوقیت دی جائے گی، قبل ازیں منگل کو دونوں کپتانوں دھونی اور ٹیلر نے ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں