جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا جوہانسبرگ میں ڈیرہ

جوہانسبرگ ٹیسٹ کے لیے پلینگ الیون میں فہیم اشرف، محمد رضوان اور شاداب خان کو شامل کیے جانے کا امکان


Muhammad Yousuf Anjum January 08, 2019
ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم میں 11 جنوری سے کھیلا جائے گا۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم آج کیپ ٹاون سے جوہانسبرگ پہنچے گی۔

جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم میں 11 جنوری سے کھیلا جائے گا۔ تین میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم نے دو صفر کی سبقت حاصل کررکھی ہے، جوہانسبرگ ٹیسٹ کے لیے پلینگ الیون میں فہیم اشرف، محمد رضوان اور شاداب خان کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

کپتان سرفراز احمد اور چیف کوچ مکی آرتھر نے ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ایک وجہ بولرز کو بھی قرار دیاہے جو حریف بلے بازوں کو جلد آوٹ نہیں کرپائے۔

سیریز ہاتھ سے گنوانے کے بعد کپتان سرفراز احمد پر قیادت چھوڑنے کے لیے دباو بڑھنے لگا ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ڈوپلیسی نے قومی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے وکٹوں پر تنقید کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خراب پرفارمنس پر پچز کو غیر معیاری نہیں کہنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں