سندھ پولیس کے 59 افسران کی آؤٹ آف ٹرن ترقیاں ختم نوٹی فکیشن جاری

نوٹی فکیشن میں چوہدری اسلم، فاروق اعوان اورنیازکھوسوسمیت 12 ایس ایس پی اورڈی ایس پیزکوکام جاری رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو پولیس میں شولڈر پروموشن واپس لینے کا حکم دیا تھا۔

حکومت سندھ نے سپریم کورٹ کے حکم پر 59 پولیس اہلکاروں کی آؤٹ آف ٹرن ترقیاں واپس لینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیاہے جب کہ حساس پوسٹنگ پر تعینات 12افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق جن 59 پولیس افسران کی آؤٹ آف ٹرن ترقیوں کو واپس لیا گیا ہے ان میں آفتاب احمد، اکرم ابڑو، وقار ملہن، ارشاد سہیڑ، منیر کھوڑو اور نورالحق بھی شامل ہیں جو ایک بار پھر محکمہ جاتی تنزلی کا شکار ہوکر ڈی ایس پی بنادیئے گئے ہیں تاہم چوہدری اسلم، فاروق اعوان اور نیاز کھوسو سمیت 12 ایس ایس پی اور ڈی ایس پیز کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کو پولیس میں کی جانے والی آؤٹ آف ٹرن ترقیوں کو واپس لینے کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد کے لئے سندھ حکومت نے عدالت عظمیٰ سے مہلت مانگی تھی۔
Load Next Story