راشد لطیف کا سلیکٹرز پر تنقید کا منفرد انداز

راشد لطیف نے ایک بڑی سی عینک چہرے پر سجاکر ساتھ لکھا کہ سلیکٹرز کو اس طرح کے چشموں کی ضرورت ہے


Abbas Raza January 08, 2019
ٹیم کی شکستوں پرسلیکٹرز بھی سخت تنقید کی زد میں ہیں، فوٹو: فائل

دورہ جنوبی افریقا میں بدترین کارکردگی پر بہت بڑی عینک پہن کر تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

۔یو اے ای کی سازگار کنڈیشنز میں نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز ہارنے والی پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ میں بھی دونوں میچز میں ناکام رہی، ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کو نظرانداز کرتے ہوئے تشکیل دی جانے والی ٹیم کی شکستوں پرسلیکٹرز بھی سخت تنقید کی زد میں ہیں، راشد لطیف بھی پیچھے نہ رہے لیکن انہوں نے اس کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک منفرد انداز اپنایا، سابق کپتان نے ایک بڑی سی عینک چہرے پر سجاکر ساتھ لکھا کہ سلیکٹرز کو اس طرح کے چشموں کی ضرورت ہے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں