اعلیٰ تعلیم کے بعد بھی نوکری نہ ملنا نظام تعلیم کی خامی ہے شفقت محمود

پی ایچ ڈیز کو نوکریاں نہ ملنا افسوسناک ہے، بدقسمتی سے ملک میں بہت سے ادارے نہ بن سکے، وزیر تعلیم


ویب ڈیسک January 08, 2019
پی ایچ ڈیز کو نوکریاں نہ ملنا افسوسناک ہے، بدقسمتی سے ملک میں بہت سے ادارے نہ بن سکے، وزیر تعلیم فوٹو:فائل

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے بعد بھی نوکری نہ ملنا نظام تعلیم کی خامی ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے زیر اہتمام ہنر مندی کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ نوجوانوں کو فنی تربیت کے سرٹیفیکٹ دینا ہمارے لئے چیلنج ہے، ملک کے 25 لاکھ نوجوانوں کو ہر سال نوکری درکار ہوتی ہیں، مستقبل کی ضروریات کو دیکھ کر اسکلز یونیورسٹی بنائی جارہی ہے جہاں ہنر سکھائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہمیں ہنر کے شعبے کو اہمیت دینی ہوگی اور جس شعبے میں بیرون ملک زیادہ روزگار ہے وہ ہنر سکھانے ہوں گے، ہمیں بہت سے ادارے بنانے تھے جو بدقسمتی سے نہ بن سکے، پی ایچ ڈیز کو نوکریاں نہ ملنا افسوسناک ہے، نظام تعلیم میں خامی ہے کہ ہائر ایجوکیشن کے بعد بھی نوکری نہیں ملتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں