نجی اسکول 9 سے 45 ہزار روپے تک فیس وصول کررہے ہیں ایف آئی اے رپورٹ
ایف آئی اے نے لاہور میں نجی اسکولوں کی فیسوں کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرلیں
ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نجی اسکولوں کی جانب سے طلبہ سے 9 سے 45 ہزار روپے تک فیس وصول کی جارہی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور میں نجی اسکولوں کی فیسوں کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرلیں۔ ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا کہ نجی اسکول اور اکیڈمیاں 9 ہزار سے لیکر 45 ہزار روپے تک فیس وصول کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لاکاس، بیکن ہاوس، لاہور گرائمر، امریکن اسکول، روٹس اسکول سسٹم، ریسورسز اکیڈمی، الائنس ریسورس سمیت دیگر نجی اسکولوں اور اکیڈمیوں کی فیسوں کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: نجی اسکولوں کو فیس میں 20 فیصد کمی کا حکم
نجی اسکولوں کی کم سے کم فیس نو ہزار اور زیادہ سے زیادہ فیس 45 ہزار روپے وصول کی جارہی ہے۔ بعض اسکول اور اکیڈمیاں ماہانہ جبکہ کچھ تعلیمی ادارے دو ماہ کی فیس ایک ساتھ وصول کرتے ہیں۔ والدین سے پندرہ ہزار سے لیکر تیس ہزار روپے تک فی طالب علم ایڈمیشن فیس بھی وصول کی جاتی ہے۔ کچھ ایسے اسکول بھی ہیں جہاں بنیادی طور پر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسکولوں نے زائد فیس نہ دینے پر طالبعلم کو نکالا تو سخت کارروائی ہوگی، سپریم کورٹ
تمام نجی اسکولوں نے ایف آئی اے کو تحریری طور پر اپنی فیس 20 فیصد تک کم کر نے سے آگاہ کردیا ہے۔ ایف آئی اے رپورٹ کی روشنی میں عدالت جو فیصلہ کرے گی تمام نجی اسکولوں کو اس پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔