ریاست کی ذمہ داری ہے کہ سب سے مساوی سلوک کرے گورنر سندھ

ہم سب اپنی سوچ کو جلد تبدیل کریں گے، گورنر سندھ عمران اسماعیل


ویب ڈیسک January 08, 2019
ہم سب اپنی سوچ کو جلد تبدیل کریں گے، گورنر سندھ عمران اسماعیل۔ فوٹو : فائل

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ سب سے مساوی سلوک کرے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ سب سے مساوی سلوک کرے، کسی بھی قسم کی معذوری کے شکار لوگ ہماری طرح ہی ہوتے ہیں، ایسے بچوں کی شادی، جاب اور دیگر چیزوں میں مسئلہ ہوتا ہے لہذا ہم سب اپنی سوچ کو جلد تبدیل کریں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہوتی ہے کہ تعلیمی اداروں سے تعلق میں رہوں، پاکستان میں خصوصی بچوں کے لیے تعلیم اورسہولیات کے مواقع اتنے میسرنہیں جتنی دنیا کے دیگرممالک میں ہے، میرے ایک دوست کا بیٹا معزور ہے وہ بیرون ملک مقیم ہے وہ کہتے ہیں کہ کبھی یہ احساس نہیں ہوتا کہ میرابیٹا معزور ہے، وہاں ریاست معزوربچوں کو سہولیات دیتی ہے، ہم ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں جہاں سب کو ایک جیسی سہولیات میسر ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں