انکیتا لوکھنڈے شاہ رخ خان کی آنکھ کا تارا بن گئیں

کنگ خان نے چینی شہر مکاؤ ميں آئیفا ایوارڈ کی تقریب کے دوران فرخ خان کو انکیتا لوکھنڈے سے ملوایا

فلم "ہیپی نیو ایئر" کے لیے کترینہ کیف سمیت کافی اداکاراؤں کے نام گردش میں تھے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم "ہیپی نیو ایئر" کے لیے فرح خان سے انکیتا لوکھنڈے کو ہیروئن کاسٹ کرنے کا کہا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان نے چینی شہر مکاؤ ميں آئیفا ایوارڈ کی تقریب کے دوران فرخ خان کو انکیتا لوکھنڈے سے ملوایا اور اپنی نئی فلم "ہیپی نیو ایئر" میں انہیں ہیروئن کاسٹ کرنے کے لئے کہا، انکیتا نے اس حوالے سے فرح خان سے ملاقات بھی کی ہے جس میں فلم سے متعلق کافی معاملات طے پاگئے ہیں۔

واضح رہے کہ فرح خان کی فلم " ہیپی نیو ایئر" کے لیے کترینہ کیف سمیت کئی دیگر اداکاراؤں کے نام بھی لیے جا رہے تھے تاہم شاہ رخ خان کی سفارش کے بعد اب 28 سالہ انکیتا لوکھنڈے ہی فلم میں نظر آئیں گی جو کہ ان کی پہلی فلم ہو گی۔
Load Next Story