شام میں باغیوں کی مدد کیلئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے خصوصی سیل قائم کردیا

شام میں قائم خصوصی سیل کے سربراہ محمد امین پاکستان میں موجود طالبان کو شام کی تازہ ترین صورت حال سے باخبر رکھتے ہیں


ویب ڈیسک July 13, 2013
شام میں پاکستانی طالبان کے خصوصی سیل کو پاکستان کے کئی مذہبی اور شدت پسند گروپوں کی مدد اور تعاون حاصل ہے۔ بی بی سی فوٹو: فائل

KARACHI: کالعدم تحریک طالبان نے بشار الاسد حکومت کے خلاف برسرپیکار باغیوں کی کارروائیوں کے جائزے کے لئے شام میں اپنا خصوصی سیل قائم کردیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے شام میں اپنا اڈا ان عرب جنگجوؤں کی معاونت سے قائم کیا ہے جو افغانستان میں ابتدا میں روس اور بعد میں اتحادی افواج کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے بعد شام میں حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شام میں قائم اس خصوصی سیل کے سربراہ محمد امین ہیں جو پاکستان میں موجود طالبان کو شام کی تازہ ترین صورت حال سے مسلسل باخبر رکھتے ہیں، محمد امین کا کہنا ہے کہ طالبان رہنما کا کہنا ہے کہ اس سیل کا کام شام میں جہاد کی ضرورت کا اندازہ لگانا اور شامی دوستوں کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائیوں کا انتظام کرنا ہے، اس سیل کو پاکستان میں موجود کئی مذہبی اور شدت پسند گروپوں کی مدد اور تعاون حاصل ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں درجنوں افراد شام میں بشار الاسد کے خلاف باغیوں کے ساتھ مل کر لڑنے کے لئے تیار ہیں، بشار الاسد کے خلاف متحارب افراد کا ساتھ دینے کے لئے گزشتہ دو ماہ کے دوران کم ازکم طالبان کے 12اہم جنگجو اور طالبان کے مختلف شعبوں کے ماہرین شام پہنچے ہیں لیکن باغیوں نے اپنی افرادی قوت کے پیش نظرابھی ان سے معذرت کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |