اسلام آباد پولیس کا پرویز مشرف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

پرویزمشرف کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق ہائی کورٹ کے حکم کی تحریری کاپی نہیں ملی،ایس ایچ اوتھانہ آبپارہ


/Numainda Express July 13, 2013
گزشتہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہارون رشید کی درخواست کی سماعت کے بعد پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: اسلام آباد ہائی كورٹ کے حکم کے باوجود تھانہ آبپارہ کی پولیس نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف لال مسجد آپریشن میں عبد الرشید غازی اور ان کی والدہ کے قتل کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تنظیم شہدا فاؤنڈیشن آف پاكستان ٹرسٹ كے ترجمان حافظ احتشام احمد کے مطابق انہوں نے تھانہ آبپارہ كے ایس ایچ او سے رابطہ كركے ان سے درخواست كی كہ عدالتی حكم كے مطابق عبد الرشید غازی کے بیٹے ہارون رشید غازی آج تھانے آكر پرویز مشرف كے خلاف اپنے والد اور اپنی دادی كے قتل كے مقدمے كے اندراج كے لئے بیان ریكارڈ كرانا چاہتے ہیں مگر تھانہ آبپارہ كے ایس ایچ او غلام قاسم نیازی نے بیان ریكارڈ كرنے سے انكار كرتے ہوئے كہا كہ انہیں اب تک ہائی کورٹ کے حکم کی تحریری کاپی نہیں ملی لہٰذا وہ مقدمہ درج نہیں کرسکتے۔

حافظ احتشام احمد نے كہا كہ تھانہ آبپارہ کی پولیس اسلام آباد ہائی كورٹ كے واضح احكامات كے باوجود جانبداری كا مظاہرہ كررہی ہے اور اگر تھانہ آبپارہ كے ایس ایچ او کی جانب سے پرویز مشرف كے خلاف مقدمے كے اندراج میں تاخیر كی گئی تو یہ توہین عدالت ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہارون رشید کی درخواست کی سماعت کے بعد پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |