حکومت کا چیرمین واپڈا راغب شاہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ

وزارت پانی وبجلی نے نئے چیرمین کے انتخاب کے لئے پینل کی تیاری شروع کردی ہے جو جلد تشکیل دے دیا جائے گا۔


ویب ڈیسک July 13, 2013
چیئرمین واپڈا راغب شاہ کو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بغیر کسی اشتہار کے کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا اور ان کے کنٹریکٹ کی مدت بھی متعین نہیں کی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

وزارت پانی وبجلی نے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کے لئے چیرمین واپڈا راغب شاہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس مقصد کے لئے چیئرمین واپڈا راغب شاہ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےبعد وزارت پانی وبجلی نے نئے چیرمین کے انتخاب کے لئے پینل کی تیاری شروع کردی ہے جو جلد تشکیل دے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین واپڈا راغب شاہ کو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بغیر کسی اشتہار کے کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا اور ان کے کنٹریکٹ کی مدت بھی متعین نہیں کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |