حکومت کا چیرمین واپڈا راغب شاہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ
وزارت پانی وبجلی نے نئے چیرمین کے انتخاب کے لئے پینل کی تیاری شروع کردی ہے جو جلد تشکیل دے دیا جائے گا۔
وزارت پانی وبجلی نے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کے لئے چیرمین واپڈا راغب شاہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس مقصد کے لئے چیئرمین واپڈا راغب شاہ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےبعد وزارت پانی وبجلی نے نئے چیرمین کے انتخاب کے لئے پینل کی تیاری شروع کردی ہے جو جلد تشکیل دے دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چیئرمین واپڈا راغب شاہ کو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بغیر کسی اشتہار کے کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا اور ان کے کنٹریکٹ کی مدت بھی متعین نہیں کی گئی تھی۔