عمران خان کی آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی پربھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

بھارتی ٹیم آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دینی والی پہلی ٹیم بن گئی


Sports Reporter January 08, 2019
بھارتی ٹیم آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دینی والی پہلی ٹیم بن گئی فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ورلڈ کپ 1992ء کی فاتح پاکستانی ٹیم کے کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور تمام کھلاڑی مبارک باد کے مستحق ہیں کیونکہ انڈین ٹیم برصغیر کی واحد ٹیم ہے جس نے آسٹریلیا کے خلاف اسی کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سمیٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلا ایشیائی ٹیم بن گئی



یاد رہے کہ بھارت نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ اور میلبورن ٹیسٹ میں فتح پائی جب کہ پرتھ ٹیسٹ میزبان ٹیم کے نام رہا۔ 72 برسوں میں بھارتی ٹیم پہلی ایشیائی ٹیم ہے جس نے آسٹریلوی سرزمین پر سیریز اپنے نام کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔