وزارت مذہبی امور کی رویت ہلال کمیٹی تحلیل کرنے کی خبروں کی تردید

حکومت نے رویت ہلال کمیٹیاں ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان وزارت مذہبی امور

حکومت نے رویت ہلال کمیٹیاں ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان وزارت مذہبی امور۔ فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی تحلیل کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔


ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی تحلیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، حکومت نے رویت ہلال کمیٹیاں ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا جب کہ رویت ہلال کمیٹی تحلیل کرنا وفاقی وزیر کے اختیار میں نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رویت ہلال کمیٹی تحلیل کرنے کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے رویت ہلال کمیٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
Load Next Story