آفریدی نے کپتانی جانے پرمیرے خلاف گواہی دی سلمان بٹ کا الزام

وہ تین موبائل مختلف کمپنی کے سستے پیکج کو استعمال کرنے کی وجہ سے رکھتے تھے۔


Sports Reporter August 22, 2012
وہ تین موبائل مختلف کمپنی کے سستے پیکج کو استعمال کرنے کی وجہ سے رکھتے تھے۔ فوٹو: رائٹرز

WASHINGTON: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ مجھ پر میچ فکسنگ کا الزام غلط ہے اورمیں نے عامر کو نو بال کرنے کا نہیں کہا تھا،شاہد آفریدی کو کپتانی جانے کا دکھ تھا اس لیے انہوں نے میرے خلاف گواہی دی، ایک انٹرویومیں میچ فکسنگ کے الزام میں سزایافتہ سابق کرکٹر نے کہا کہ سٹے بازوں کے پیغامات سے منتظمین کو لا علم رکھنا میری سب سے بڑی غلطی تھی، تاہم میں کبھی میچ فکسنگ میں ملوث نہیں رہا۔

وہ تین موبائل مختلف کمپنی کے سستے پیکج کو استعمال کرنے کی وجہ سے رکھتے تھے۔ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی خود جلدی آئوٹ ہوکر دوسرے سے صبر سے وکٹ پر رک کر بیٹنگ کرنے کی توقع رکھتے تھے۔ شاہد آفریدی کو قیادت سے ہٹائے جانے کا دکھ تھا جس کا غصہ انہوں نے میرے خلاف گواہی دے کر نکالا۔ لیکن کپتانی پھر بھی آفریدی کے پاس نہیں رہی، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کیس میں پی سی بی نے مدد نہیں کی۔ وہ عالمی عدالت میں بے گناہی کا مقدمہ لڑنے کے خواہشمند تھے لیکن اس کیلئے ایک لاکھ پاؤنڈ کی ضرورت تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں