میرے خلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم کی جائے جسٹس فرخ عرفان کی درخواست

سپریم جوڈیشل کونسل نذر چوہان کی شکایت غیرقانونی قرار دے کر خارج کرے، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک January 08, 2019
سپریم جوڈیشل کونسل نذر چوہان کی شکایت غیرقانونی قرار دیکر خارج کرے، جسٹس عرفان کا موقف

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فرخ عرفان نے اپنے خلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم کرنے کیلئے درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس فرخ عرفان نے درخواست ایڈووکیٹ حسن عرفان کے ذریعے سے دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کونسل میں جسٹس فرخ عرفان کیخلاف شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

درخواست میں کہا گہا ہے کہ شکایت کنندہ نذرچوہان نے جوڈیشل کونسل میں بیان خلفی جمع کرایا ہے نہ ہی پیش ہوئے ہیں،میرے خلاف شکایت بدنیتی اورتضحیک کی غرض سے دائر کی گئی لہذا سپریم جوڈیشل کونسل نذر چوہان کی شکایت غیرقانونی قرار دیکر خارج کرے اورمن گھڑت شکایت دائر کرنے والے کو سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاناما لیکس میں شامل جسٹس فرخ عرفان سے منی ٹریل طلب

درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس میاں ثاقب نثار کئی بار ریٹائرمنٹ سے قبل شکایت کا فیصلہ کرنے کی بات کرچکے، استدعا کی جاتی ہےکہ سپریم جوڈیشل کونسل درخواست پر حتمی فیصلے تک کونسل کی کارروائی روکے۔

درخواست کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کی طرف سے شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا جا رہا جب کہ بے بنیاد الزامات ختم کئے جائیں۔

واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے پاناما لیکس میں شامل جسٹس فرخ عرفان سے آف شور کمپنیوں سے متعلق منی ٹریل طلب کرتے ہوئے انہیں ریکارڈ پیش کرنے کے لیے 8 جنوری تک کی مہلت دے رکھی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں