گورنر پنجاب سیکیورٹی میں بازی لے گئے 111 پولیس اہلکار تعینات

گورنر پنجاب کی سیکیورٹی پر 111، ذاتی رہائش گاہ پر 2 اور گورنر ہاؤس میں 109 پولیس اہلکار تعینات ہیں، رپورٹ


ویب ڈیسک January 08, 2019
صوبے کے وزیراعلیٰ کے دفتر کے لیے صرف 4 اہلکار تعینات ہیں، رپورٹ :فوٹو:فائل

پنجاب میں منصبِ اقتدار پر فائز افراد کی سیکیورٹی کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق گورنر پنجاب سیکیورٹی میں بازی لے گئے اور ان کی حفاظت پر 111 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وی آئی پیز کی سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی، جس کے مطابق گورنر پنجاب کی سیکیورٹی پر 111 پولیس اہلکار تعینات ہیں،ان کی ذاتی رہائش گاہ پر 2 جب کہ گورنر ہاؤس میں 109 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

صوبے کے وزیراعلیٰ کے دفتر کے لیے 4 اہلکار تعینات ہیں، جب کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے گھر پر 1 جب کہ وفاقی اور متعدد صوبائی وزراء کے گھروں پر دو دو اہلکار تعینات ہیں۔

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف قرارداد بھی منظور کرلی اور عالمی برادری سے بھارتی مظالم کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔