کراچی میں تیز ہواؤں اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

رواں ماہ کے دوران شہر میں وقفے وقفے سے سرد ہواؤں کے کئی سلسلے چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 08, 2019
تیز ہواؤں کا سلسلہ 10 سے 14 جنوری تک رہے گا، چیف میٹرولوجسٹ :فوٹو:فائل

آئندہ چند روز میں شہر میں تیز ہوائیں چلنے اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اور 10 جنوری سے 14 جنوری کے درمیان تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے دوران شہر میں وقفے وقفے سے سرد ہواؤں کے کئی سلسلے چلنے کا امکان ہے، ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ہائی پریشر کے نیتجے میں ہوگا، اور ان ہواؤں کے چلنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔