پنجاب بھر میں سرکاری اساتذہ کی طویل چھٹیوں پر پابندی عائد

پابندی امتحانات کی تاریخ قریب آنے کے باعث لگائی گئی، محکمہ تعلیم


ویب ڈیسک January 08, 2019
اساتذہ کی عمرہ کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد،فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری اساتذہ کی طویل چھٹیوں پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری تعلیمی اداروں کے معلمین کی ایک ساتھ زائد چھٹیاں بند کردی ہیں، صوبے بھر کے سرکاری اساتذہ کو اب طویل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔

حکومت نے اساتذہ کے عمرہ کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد لگادی ہے جب کہ طویل چھٹیوں پر پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

طویل چھٹیوں پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اوراس نئے حکم کے بارے میں متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ مذکورہ پابندی امتحانات کی تاریخ قریب آنے کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین نے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی غیر قانونی ہے جسے ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں