گیس بحران پر سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے ایم ڈیز کو ہٹا دیا گیا

وزیر اعظم نے سوئی سدرن اور سوئی ناردن کے سربراہان کو عہدوں سے فوری ہٹانےکا اعلان کیا ہے، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک January 09, 2019
کابینہ کمیٹی نے دونوں ایم ڈیز کی فوری طور پر برطرفی کی سفارش کردی ہے، ذرائع ۔ فوٹو : فائل

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے ایم ڈیز کو برطرف کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ ماہ پیش آنے والے گیس بحران کی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی جس میں گیس بحران کے ذمہ داروں کا تعین کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :سوئی سدرن اورسوئی ناردرن کے سربراہان کیخلاف تحقیقات کا حکم

رپورٹ میں سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے ایم ڈیز کو گیس کے بحران کے ذمہ دار قرار دیا گیا، ایم ڈیز کی برطرفی کی سفارشات وزارت پٹرولیم کو ارسال کی گئیں اور اب دونوں ایم ڈیز کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔



وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ گیس بحران کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر گزشتہ روز وزیر اعظم نے سوئی سدرن اور سوئی ناردن کے سربراہان کو عہدوں سے فوری ہٹانےکا اعلان کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں