سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو مسلح افراد کی روکنے کی کوشش

واقعے کے بعد پولیس حکام سابق گورنر کے گھر پہنچ گئے اور ان سے معلومات حاصل کیں


Raheel Salman January 09, 2019
واقعے کے بعد پولیس حکام سابق گورنر کے گھر پہنچ گئے اور ان سے معلومات حاصل کیں (فوٹو: فائل)

سابق گورنر محمد زبیر کو ڈیفنس میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ہراساں کرتے ہوئے روکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر ڈیفنس فیز 6 میں تھے کہ وہاں سفید رنگ کی کار میں سوار مسلح ملزمان نے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم وہ گاڑی بھگا کر وہاں سے نکل گئے۔

سابق گورنر محمد زبیر نے بتایا کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ ڈیفنس میں تھے کہ ایک گاڑی قریب آکر رکی جس میں تین افراد سوار تھے ان میں سے ایک شخص نے گاڑی سے اتر کر اسلحہ نکالا ہی تھا جسے دیکھ کر وہ فوری طور پر گاڑی بھگا کر وہاں سے نکل گئے۔

واقعے کے بعد پولیس حکام سابق گورنر کے گھر پہنچ گئے اور ان سے معلومات حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں