الیکشن کے باوجود آئی پی ایل بھارت میں ہی ہوگی 23مارچ سے آغاز

پورا ایونٹ بھارت میں ہی منعقد اورآغاز 23 مارچ سے ہوگا


AFP January 09, 2019
پورا ایونٹ بھارت میں ہی منعقد اورآغاز 23 مارچ سے ہوگا، فوٹو: فائل

انتخابات کے باوجود انڈین پریمیئر لیگ اس بار اپنے ملک میں ہی منعقد کی جائے گی اس کا اعلان بھارتی کرکٹ بورڈ نے کیا۔

اس سے قبل انتخابات سے متصادم ہونے کی وجہ سے 2009 کا پورا ایڈیشن جنوبی افریقہ میں منعقد ہوا تھا، 2014 میں ابتدائی 2 ہفتوں کے دوران ہونے والے مقابلوں کی میزبان متحدہ عرب امارات نے کی تھی۔

بی سی سی آئی نے اس بار ایونٹ کی پھر یو اے ای منتقل کی قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ پورا ایونٹ بھارت میں ہی منعقد اورآغاز 23 مارچ سے ہوگا، جلد ہی مکمل شیڈول جاری کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔