پولیس چیف کے تھانوں پر چھاپے ڈی ایس پی اور 3 تھانیدار معطل
امیرشیخ نے ڈاکس، کلری، کھارادر اور میٹھادر تھانوں کے امور کا جائزہ لیا
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایک ڈی ایس پی اور 3 تھانیداروں کو معطل کردیا جبکہ دوسرے ڈی ایس پی، ہیڈ محرراور ڈیوٹی افسرسے وضاحت طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے اچانک شہر کے 4 تھانوں جن میں ڈاکس، کلری، کھارادراور میٹھادر تھانوں کا دورہ کیا اور صفائی کا جائزہ لیا، پولیس چیف نے مچھر کالونی میں منشیات فروشی روکنے میں ناکامی پر ایس ایچ او ڈاکس کو فوری طور پر معطل کردیا جبکہ ڈاکس تھانے میں صفائی نہ ہونے پرڈی ایس پی جیکسن، ہیڈ محرر اور ڈیوٹی افسر سے وضاحت طلب کر لی، پولیس چیف نے کلری تھانے میں اسلحہ خانے کا معائنہ کیا ہتھیاروں کی بہترین دیکھ بھال پرکوت انچارج کو نقد انعام دیا۔
کھارادر اور میٹھادر تھانوں میں گراؤنڈ فلور پر چمک دمک اور اوپر کی منزل پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر پولیس چیف نے برہمی کا اظہار کیا، کھارادر اور میٹھادر تھانوں کی بیرکوں کی حالت ناگفتہ بہ تھی چھت کا پلستر اکھڑ چکا تھا ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے سپاہ کی فلاح و بہبود نہ کرنے پر ڈی ایس پی کھارادر اور دونوں تھانیداروں کو معطل کردیا جبکہ کھارادر اور میٹھادر تھانے میں صفائی میں مصروف ضعیف خاتون کو 2 ہزار روپے انعام دیا ایڈیشنل آئی جی کراچی نے چاق و چوبند اور باوردی درست ڈیوٹی پر 35 پولیس اہلکاروں کو نقد انعام دیا اور ڈی ایس پی بغدادی، ایس ایچ او اور ایس آئی او کلری کو اچھی کارکردگی پر سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کیا۔