سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن دستے پر حملہ 7 فوجی ہلاک 17 زخمی

قافلے پر حملہ دارفر قصبے کے شمالی علاقے مناوشی میں فوجی بیس کے قریب گشت کے دوران کیا گیا۔


AFP July 13, 2013
قافلے پر حملہ دارفر قصبے کے شمالی علاقے مناوشی میں فوجی بیس کے قریب گشت کے دوران کیا گیا۔ فوٹو: فائل

سوڈان کے قصبے دارفر میں اقوام متحدہ کے امن دستے کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امن دستے کے قافلے پر حملہ دارفر قصبے کے شمالی علاقے مناوشی میں فوجی بیس کے قریب گشت کے دوران کیا گیا جس میں قافلے کے 7 فوجی ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں