پاکستان میراعشق ہےامریکی گلوکارہ ہیتھر شمئل

اردو سیکھ رہی ہوں، پاکستان کیلیے ملی نغمہ تیارکرلیا ،ایکسپریس سے گفتگو


Showbiz Reporter July 13, 2013
اردو سیکھ رہی ہوں، پاکستان کیلیے ملی نغمہ تیارکرلیا ،ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

امریکاسے تعلق رکھنے والی گلوبل میوزک ایمبسڈرگلوکارہ ہیتھرشمئل نے کہاہے کہ پاکستان میراعشق ہے۔

امریکا میں اکثرلوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں پہاڑوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے جب کہ یہ غلط تاثر ہے پاکستان میں جنگل اورپہاڑ ہی نہیں ہیں بلکہ یہاں محبت کرنے والے لوگ رہتے ہیں ان خیالات کااظہارانھوں نے کراچی میں ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انکاکہنا تھا کہ موسیقی کے ذریعے پاکستان کا دنیا بھرمیں مثبت امیج دکھانا چاہتی ہوں پاکستان میرا دوسرا گھر ہے یہاں کا کلچر،رسم ورواج شادی بیاہ کی تقریبات دیکھ کر خوشی ہوئی۔



انھوں نے بتایاکہ وہ پاکستان سے محبت کوصرف زبانی جمع خرچ کی حدتک نہیں دیکھ رہی بلکہ اس ملک سے محبت میں ۔میں نے نیاملی نغمہ تیارکیاہے جس کے بول انورمقصودنے لکھے ہیں اورموسیقی ارشد محمود نے دی ہے اس گانے کی ویڈیوکراچی کے مختلف بازاروں میں بنائی ہے ایک سوال کے جواب میں گلوکارہ ہیتھرشمئل کاکہنا تھا کہ میں اردوباقاعدہ سیکھ رہی ہوں یہ بہت میٹھی اوررسیلی زبان ہے ۔شایدیہ ہی وجہ ہے کہ اردومیں گائے گئے گیت کانوں میں رس گھولتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں