عمران خان نے بھیک مانگ کر ملکی وقار سر بازار نیلام کیا فضل الرحمن

بھیک مانگ کر عمران خان نے ملک کا وقار سر بازار نیلام کردیا

پی ٹی آئی اور عمران خان نے سیاست دانوں کی کردار کشی کی مہم چلا کر جمہوریت کی جڑیں ہلا دیں (فوٹو: فائل)

SHANGHAI:
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے بھیک مانگ کر پاکستان کا وقار سربازار نیلام کردیا ہے۔


ایکسپریس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے شیر گڑھ میں ملنے کے لیے آئے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط اور حقیقی جمہوریت مستحکم اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے لیکن پی ٹی آئی اور عمران خان نے سیاست دانوں کی کردار کشی کی مہم چلا کر اصل میں جمہوریت کی جڑیں ہلا دی ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے مزید کہا کہ بھیک مانگ کر عمران خان نے ملک کا وقار سر بازار نیلام کردیا۔
Load Next Story